اہم خبریں

بھارت سے جوہری مواد کی چوری،پاکستان کا اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ

نیویارک (نیوز دیسک ) پاکستان نے پڑوسی ملک میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے بات کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت میں ایک گروپ کے غیر قانونی قبضے میں انتہائی تابکار اور زہریلے مادے پائے گئے۔

پاکستانی سفیر منیر اکرم نے یہ بھی یاد دلایا کہ 2021 میں بھارت نے جوہری مواد کی چوری کے تین واقعات رپورٹ کیے تھے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منیر اکرم نے سیکیورٹی کی ان خلاف ورزیوں سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔

منیر اکرم نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے کامیاب نفاذ اور اپنے جوہری اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے قیام پر بھی روشنی ڈالی۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے خطے میں مستقبل میں ہونے والے واقعات کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل سے مکمل تحقیقات پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات ،10 اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں