اسلام آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس اختتام ہفتہ طلب کئے جانے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترامیم پیش کی جائیںگی
ذرائع کے مطابق نواز شریف سے مولانا فضل الرحمٰن کی ایوان صدر میں انتہائی اہم ملاقات،صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز، نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحٰق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود، اعلی ٰسطح اجلاس میں آئینی ترامیم کے حوالے سے وسیع تر اتفاق رائے، آئینی عدالت کے سلسلے میں مفاہمت ہو گئی،
نواز شریف چھ ماہ بعد ایوان صدر آے مولانا سے بھی طویل وقفے کے بعد ملاقات ،ملاقات کے بعد نواز شریف مری چلے گئے وہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد ہی عازم لاہور ہونگے،
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا الگ الگ اجلاس اختتام ہفتہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اس اصولی فیصلے کی رو سے توقع ہے کہ جمعہ کے روز اجلاس ہونگے جو ضرورت کے تحت ہفتے کو بھی منعقد ہوسکیں گے
اس سلسلے میں حکمت عملی پارلیمانی گروپس کے اجلاس میں وضع کی جائے گی جو عدالتی اصلاحات کے لئے درکار آئینی ترامیم کے حتمی خدوخال کی منظوری دے گا۔
حددرجہ قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع نے پیر کو یہاں جنگ/دی نیوز کو بتایا ہے کہ آئین کی ترمیمی مسودے سے ان تجاویز کو حذف کردیا گیا ہے جو وجہ نزاع بن کر رہ گئی تھیں اور جن کی وجہ سے ترامیم کی منظوری میں تاخیر و اقع ہورہی تھی۔ مفاہمت کی توثیق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی سے واپسی پر ہوگی۔
شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر بس اور ویگن میں تصادم، 5 افراد جاں بحق