کراچی (نیوز ڈیسک) فضائی مسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے ٹورنٹو کے ٹکٹوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ پاکستان ایئرلائن نے پاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے کے مطابق مسافر 15 اکتوبر تک ٹکٹوں پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ کا فائدہ اٹھا سکیں گے اور 15 اکتوبر تک بک کرائے گئے ٹکٹ 20 دسمبر2024 تک سفر کے لیے استعمال کیےجاسکیں گے ۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کے لیے خوش آئند ہے، جس سے انہیں اپنی ضروریات کے مطابق سفری سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری