لاہور(نیوز ڈیسک ) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے جدید فارمنگ میں نیا معیار قائم کرتے ہوئے 85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرادیا ہے۔اس حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی گرین انیشی ایٹوز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پراجیکٹ میجر جنرل شاہد نذیر تھے۔ میجر جنرل نذیر نے الغازی ٹریکٹرز کو 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر متعارف کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اس ٹریکٹر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریکٹر کی تیاری پر الغازی ٹریکٹر کی پوری ٹیم کا متعرف ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ کمپنی کسانوں کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گی۔ اس تقریب میں سرکاری حکام، کاروباری ادارے، ڈیلرز، وینڈرز اور الغازی کے حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر الغازی کے سی ای او ثاقب الطاف اور الغازی کے بورڈ کے چیئرمین رابرٹ میک ایلسٹر بھی موجود تھے۔
افتتاحی کلمات کے دوران الغازی کے سی ای او ثاقب الطف نے پاکستان میں زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے الغازی کے دیرینہ عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ 850 ٹریکٹر کو متعارف کروانا ایک بڑا اعزاز ہے، یہ ٹریکٹر کارکردگی، مہارت اور پائیداری کے نئے معیار قائم کرتا ہے۔ پاکستان میں الغازی کا سفر، چار دہائیاں پہلے شروع ہوا تھا، اور ہمیشہ اسکا کردار ٹریکٹر سازی سے بڑھ کر رہا ہے۔
ہم اپنے کسانوں کی کامیابی کے لئے درکار آلات سے معاونت کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ این ایچ 850 اپنے طاقتور 85 ہارس پاور انجن اور فیول کی بچت والے ڈیزائن کے ساتھ ملکی زرعی شعبے کو بااختیار بنانے سے متعلق ہمارے یقین کا ثبوت ہے۔ اس نئے ٹریکٹر کا آغاز ملک میں کاشتکاری کے لئے زیادہ جدید اور پائیدار مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔این ایچ 850 اپنی کلاس میں سب سے سستا ایندھن استعمال کرتا ہے۔ 85 ہارس پاور کے انجن سے لیس این ایچ 850 ٹریکٹر کھیتی باڑی کے بشمول کاشت کاری، کٹائی، سپرے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کا لفٹ-او-میٹک ہائیڈرولک سسٹم کاشتکاری کے کاموں کے لئے بنیادی ٹول ہے۔
اسے کسانوں کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا این ایچ 850 طویل کام کے اوقات کے دوران آرام فراہم کرتا ہے اور کثیر المقاصد استعمال کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنے طاقتور انجن سے لے کر جدید خصوصیات تک، این ایچ 850 ٹریکٹر زرعی شعبے میں پائیدار اور اعلی کارکردگی کے حل فراہم کرنے کے لئے الغازی کے عزم کی جیتی جاگتی مثال ہے۔کیس نیو ہالینڈ افریقہ، مشرق وسطیٰ اور سینٹرل ایشیاء کے نائب صدر ونسنٹ ڈی لساگنی کا کہا تھا کہ یہ ٹریکٹر الغازی کی انجینئرنگ ٹیم اور سی این ایچ کے ٹیکنکل ایکسپرٹ نے ملکر بنایا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ٹریکٹر پاکستانی کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جو ایک جاندار، مضبوط اور دیرپا ٹریکٹر ثابت ہوگا جو زرعی اور کمرشل دونوں شعبوں کے لیے استعمال ہونے کی صلاحئیت رکھتا ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ یہ ٹریکٹر پاکستان کے زرعی شعبے میں مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ اختتامی کلمات کے دوران الغازی ٹریکٹر بورڈ کے چیئرمین رابرٹ میک ایلسٹر نے کہاکہ آج کی تقریب صرف نئی پروڈکٹ کا اعلان نہیں ہے بلکہ یہ الغازی کی ٹیم اور ہمارے قابل قدر ساتھیوں کے ناقابل یقین کام کا ثبوت ہے۔
این ایچ 850 اپنی جدت انگیزی سے زیادہ کارآمد ہے- یہ ٹریکٹر بہترین کارکردگی، طاقت اور پائیداری کے ساتھ تیار کیا گیا جو مستقبل کے نئے معیار قائم کرنے کے ساتھ موجودہ چیلنجز سے نمٹتا ہے۔ این ایچ 850 ہمارے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہے اور پاکستان میں شعبہ زراعت کے مستقبل کی قیادت کریں گے۔ ہم اپنے کسانوں کے لئے مزیدقابل اعتماد پروڈکٹ لانے کے لئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی،الرٹ جاری