اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پر حملہ نہیں کرسکتا بلکہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے ۔
اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پر حملہ نہیں کرسکتا۔بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے ۔
یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کیخلاف سازش ہے ۔وزیر دفا ع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2014 میں بھی سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آور ہوا ہے ،اب پھر شنگھائی تعان تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری