اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سنگجانی جلسے میں تقاریر،پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق 8ستمبر کو جلسے میں کئی گئی تقاریر پرحکومت ایکشن میں آگئی،ذرائع
سنگجانی جلسے میں تقاریر کے بعد بنائے گئے مقدمات میں نامزد لوگوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196کے تحت حکومت درخواست جمع کرائے گی۔ سیکشن 196کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔ وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹر جنرل نے فیصلے کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ سے معاملے کی باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کردی گئی۔
مزید پڑھیں : حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے اسرائیل کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا