اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن کا آخری روز۔ ملک میں ٹیکس ریٹرن کرانے والوں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک بھر میں گزشتہ سال کی نسبت دوگنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا،ایف بی آر ذرائع کے مطابق
ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 33 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی۔ گوشواروں کے ساتھ اب تک 55 ارب 49 کروڑ ٹیکس بھی جمع ہوئے۔ اسلام آباد:37 فیصد افراد نے گوشواروں کے ساتھ کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا۔
قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 742 ہے۔ تاجر تنظیموں کی جانب سے ایف بی آر سے آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع پر غور۔ ٹیکس ریٹرن تاریخ سے متعلق فیصلہ آج شام تک متوقع ہے۔
مزید پڑھیں : اسلام آباد میں متعدد فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز کا پانی صحت کیلئے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف















