تہران( نیوز ڈیسک ) ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 17 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں 69 افراد موجود تھے، اب تک 19 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کان میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مدانجو کمپنی کے بلاک بی اور سی میں اتوار کی صبح 9 بجے گیس دھماکہ ہوا جو بڑے جانی نقصان کا سبب بنا۔
مزید پڑھیں: گجرات،کنجاہ میں چور کی انوکھی واردات،چارپائی سمیت فرار ہوگیا