اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شہر اقتدار،ای سٹیمپنگ اور ای رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ ۔ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری ،پراپرٹی کی خریدو فروخت کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
شہر بھر میں پراپرٹی کی خریدو فروخت کو ڈیجٹلائز کرکیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا تمام اسٹیمپ پیپرز کو بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ۔
اسلام آباد میں پنجاب کی طرز پر لینڈ ریکارڈ ڈیجٹلائزیشن کی جائے گی۔ ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب لینڈ ریوینیو اتھارٹی کے افسران نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
ریونیو افسران کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن کے نظام پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈی سی اسلام آباد ط عرفان میمن بے بتایا کہ
شہریوں کو بذریعہ پورٹل ای سٹیمپ اور ای رجسٹریشن کی سہولیات میسر ہونگی۔ ای رجسٹریشن کے ذریعے پراپرٹی کی باآسانی جانچ پڑتال کی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں :پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد ،جسٹس منیب اختر 3رکنی ججز کمیٹی سے باہر ہوگئے