اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم اور حکومتی طریقہ کار ناقابل قبول ہے۔ چیف جسٹس موقف دے کر موجودہ بحران کو ختم کرسکتے ہیں۔
راولپنڈی معاہدہ پر عملدرآمد نہ ہوا تو 23ستمبر کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عملدرآمد کرانے کیلئے شٹرڈاؤن، پہیہ جام ، لانگ مارچ سمیت کئی آپشنز موجود ہیں۔ حکومت کے پاس سوائے عوام کو ریلیف دینے کے کوئی آپشن نہیں۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ایسے وقت میں ہو ئی جب ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے،محسن نقوی