اہم خبریں

پاکستان میں پہلی بار پلاٹ کے ملکیتی پیپرز پر قرضہ دینے کی منظوری

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تین میگا پراجیکٹس اپنی چھت اپنا گھر،چیف منسٹر گرین ٹریکٹر،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری ،غیر قانونی اسلحہ ، پتنگ بازی پر قید اور جرمانے کی سزاؤں میں بھی اضافہ کر دیا ۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔15 لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی جبکہ عوام سے کوئی اضافی چارجز نہیں لئے جائیں گے۔

مریم نواز نے وزراء کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاری کرنے کی ہدایت ۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر دینے کی منظوری، 50 ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ۔

گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز 20 ستمبر سے جبکہ قرعہ اندازی 20 اکتوبر کو کی جائے گی۔ پنجاب کے کاشتکاروں کو 30 ہزار ٹریکٹر دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ اجلاس میں چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے زیر التواء 12 ہزار ہارٹ سرجری جلدازجلد کرنے اور انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کے دماغی امراض سے بچاو کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دیا، صوبائی کابینہ نے پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے ایم ڈی کیٹ پالیسی کی منظوری بھی دی، صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

حکومت کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار

متعلقہ خبریں