لاہور( نیوزڈیسک)عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںدن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی 21، 21 توپوں کی سلامی اور مساجد میں قرآن خوانی ، درود پاک کی محافل سے شروع ہوا، عید میلادالنبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر۔نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر، وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یٰسین، وہی طہٰ، سرور کائنات آقائے دوجہاں نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کا ہر طرف جشن منایا جارہا،
تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے۔عید میلادالنبیﷺ کی تیاریوں کے بعد عاشقان رسولﷺ نے گلی گلی، قریہ قریہ سجا دیا، شاہراہیں، چھوٹی بڑی عمارتیں، گھر رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگئے، مساجد میں خصوصی محافل اور چراغاں کیا گیا۔رحمت دوعالم، فخر کائناتﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے۔
7 ستمبر کو یوم ختم نبوت ﷺ،عام تعطیل،سینیٹ میں قرار داد منظور















