اہم خبریں

اراکین اسمبلی پارلیمنٹ پہنچ گئے،کچھ دیر بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ،بس آپ دیکھتے جائیں آگے آگے ہو تا ہے کیا،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) مولانا فضل الرحمن سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اپ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومت کے ساتھ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ارکان پارلیمنٹ کی لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف واپسی شروع ہو گئی ہے تھوڑے وقفے کے بعد ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن سے صحافی نے پوچھا کہ ڈیڈ لاک کس بات پر ہے تو انہوں نے کہا کہ بس آپ دیکھتے جائیں اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کی اسد قیصر سے بھی ملاقات ہوئی کمیٹی روم نمبر پانچ میں خصوصی اجلاس خصوصی خورشید شاہ کی زیر صدارت شروع ہے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی پہنچ گئے ہیں وزیر داخلہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئے اور فضل الرحمان کے ساتھ مختصرا گفتگو بھی کی انہوں نے اپنےچیمبر میں مولانا فضل الرحمن سے اہم بھی بات چیت کی ہے مولانا فضل الرحمان سینیٹر عطاء الرحمن کے چیمبر میں پہنچ چکے ہیں۔ کچھ دیر بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو نے جا رہا ہے.

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی وفد کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ،کوئی بریک تھرو نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں