اہم خبریں

کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ملتان میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نےکارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت فضل الرحمن کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے ضبط شدہ موبائل فونز جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے،ملزم کیخلاف کارروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں منکی پاکس کے 3 مشتبہ کیسز رپورٹ

متعلقہ خبریں