جنوبی وزیرستان ( نیوز ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر حماد محمود کے مطابق زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی ایئرلائن کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ،مسافر جاں بحق















