اہم خبریں

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا نویں جماعت کے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصاب کی کتابوں میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ تعلیمی سال سے نویں جماعت کے نصاب کی کتابوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔اردو، انگریزی، فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کی نصابی کتب پر نظر ثانی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتابوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔یہ تبدیلیاں تعلیمی سال 2025 اور 2026 پر لاگو ہوں گی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلے ہی نصاب کی کتابوں کو اپ ڈیٹ کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا نویں جماعت کے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ

متعلقہ خبریں