اسلام آباد( اے بی این نیوز ) سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب میںخاندان کے قریبی افراد اور کچھ دوستوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پر حبیبہ کی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
جس میں وہ اپنے بڑے دن پر سنہری لباس زیب تن دکھائی دے رہی تھیں۔ ان کے شوہر کو سفید رنگ کی قمیض شلوار میں واسکٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔سادہ مگر پروقار تقریب میں کرکٹ لیجنڈ وقار یونس، ان کے اہلخانہ اور کرکٹ کی دنیا کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جیسے ہی تصاویرانسٹاگرام پر شیئر کی گئیں، مداح اور دوست جوڑے اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دینے کے لیے پلیٹ فارم پر پہنچے۔سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ سمیت متعدد افراد نےبھی نوبیاہتہ جوڑے کومبارکباد دی۔
مزید پڑھیں :کراچی ،حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی ،کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد،ملزم گرفتار