اہم خبریں

آمدن میں شارٹ فال، وزیر اعظم شہبازشریف ایف بی آر حکام سے نالاں،بڑی تبدیلی کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) آمدن میں شارٹ فال، وزیر اعظم شہباز شریف ایف بی آر حکام کی کارکردگی سے نالاں جبکہ چیئرمین ایف بی آر کو مرضی کی ٹیم مقرر کرنے کا گرین سگنل دید۔ بورڈ ممبران بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، ان لینڈ ریونیو آپریشنز، ممبر کسٹم آپریشنز، ممبر کسٹم پالیسی ونگ و دیگر کی تبدیلی کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

ممبر کسٹم آپریشنز کو تبدیل کر دیا گیا ، اشہد جواد کی جگہ جنید جلیل کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق تقریبا 100 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین ایف بی آر کو سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے کچھ کریں آئندہ ماہ آمدن میں شارٹ فال نظر نہ آئے، ممبر بدلیں یا ٹیکس نیٹ بڑھائیں مگر ہدف حاصل کریں۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد چیئرمین اپنی ٹیم تیار کرنے میں مصروف ہیں

ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ممبر کسٹم پالیسی ثریا احمد بٹ اور ممبر پی آر ایف بی آر کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر کے ممبر کسٹمز پالیسی اور ممبر پی آر دو ماہ بعد دسمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، رواں ماہ ستمبر کے دوران تقریبا 1220 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنا ہو گا۔
ٹیسٹ سیریز میں پاکستان وائٹ واش،بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی

متعلقہ خبریں