اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میٹنگ میں نوازشریف نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھنا چاہیے۔ نوازشریف نے کہا بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
نوازشریف کی سب سے مراد تمام جماعتیں ہیں۔
دوسری طرف سے روزانہ کہا جاتا ہے ن لیگ سے بات نہیں ہوگی۔ خواجہ آصف اور احسن اقبال ردعمل کے طورپر ایسی بات کرتے ہیں۔ تحریک انصاف والے سیاسی رویہ اپنائیں۔
وزیراعظم نے اسمبلی میں غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔
وزیراعظم نے مذاکرات کیلئے کوئی شرائط نہیں رکھی۔ اپوزیشن میں تھے تو شہبازشریف نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی تھی۔ 9مئی کو حساس تنصیبات کو جلایا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ نے کہا 9مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگیں۔
مزید پڑھیں :حکومت سے بات کرنا الیکشن میں انکے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے، بات انکے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں،عمران خان