اسلام آ باد (نیوزڈیسک) مسلح افواج کے10افسروں کو سول سروس کے تین گروپوں کیلئے منتخب کرلیا گیا.
کیپٹن محمد یحییٰ ، فلائٹ لیفٹیننٹ فیضان احمد، کیپٹن محمد ادریس اور کیپٹن احمد فراز عظیم کو پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس ، کیپٹن عبد الر حیم ورک ،کیپٹن محمد عدنان بشیر اور لیفٹیننٹ حیدر علی کو پولیس سروس میں شامل کیاگیا ہے .
کیپٹن محمد بلال ڈار اور فلائٹ لیفٹیننٹ ذ یشان عبا س کو فارن سروس کا گروپ دیاگیا،تقرری سی ایس ایس امتحان 2023کے ضمن میں ہوئیں.
وفاقی پبلک سروس کمیشن نےانٹرویوز اور نفسیاتی جائزہ کے بعد مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے دس افسروں کو سول سروس کیلئے منتخب کرلیا ہے.
ان افسروں کو پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس‘ پولیس سروس اور فارن سروس میں شامل کیا گیا ہے، یہ تقرریاں سی ایس ایس کے مسابقتی امتحان 2023 کے ضمن میں کی گئی ہیں.
کیپٹن محمد یحیٰ ‘ فلائٹ لیفٹنٹ فیضان احمد ‘ کیپٹن محمد ادریس ‘اور کیپٹن احمد فراز عظیم کو پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی ایلو کیشن کی گئی ہے۔
کیپٹن عبد الر حیم ورک کیپٹن محمد عدنان بشیر اور لیفٹنٹ حیدر علی کو پولیس سروس کی ایلو کیشن کی گئی ہے.
کیپٹن محمد بلال ڈار اور فلائٹ لیفٹنٹ سید ذ یشان عبا س حیدر کو فارن سروس کا گروپ دیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس ‘ پولیس سروس اور فارن سروس میں مسلح افواج کا دس فی صد کوٹہ ہے جس پر سرونگ افسروں کو ان سرو س گروپوں میں شامل کیا جا تا ہے۔















