اہم خبریں

تیراہ،آپریشنز فتنہ الخوارج، 25خوارج ہلاک، 4سپاہی شہید

تیراہ (  اے بی این نیوز   )سیکیورٹی فورسزکے خیبرکے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز فتنہ الخوارج،نام نہادلشکراسلام اور جماعت الحرارکیخلاف کئے گئے۔
اگست میں جاری آپریشنز کے دوران 25خوارج ہلاک،11زخمیہو ئے۔ آپریشن میں خارجی سرغنہ ابوذرعرف صدام بھی ماراگیا۔ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 4سپاہی شہیدہو گئے۔
فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کونمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ ادھر وزیرداخلہ محسن نقوی کا وادی تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ
سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 4 سپاہیوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کامیاب آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

مزید پڑھیں :دہشت گردی کو ختم کرنےکا وقت پہنچ گیا،سب کو یکجا ہو نا پڑ ے گا،وزیر اعظم

متعلقہ خبریں