اہم خبریں

قلات، پولیس اور لیویز پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

قلات (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سے قلات اور شہر میں قومی شاہراہ پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں