اہم خبریں

چہلم شہدائے کربلا،ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات ،موبائل سروس معطل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی اور متعدد شہروں میں موبائل سروس معطل ہے۔

جلوسوں میں ماتم کی مختلف علامتیں شامل ہیں، جیسے المس، تعزیہ، اور شبیہ ذوالجناح۔کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، سڑکوں کو کنٹینرز سے بند کر دیا گیا ہے، اور کراچی کے متعدد علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے تاکہ جلوسوں میں شریک افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شہر میں جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔لاہور میں شبیہ تعزیہ کا مرکزی جلوس اندرون دہلی دروازہ حویلی الف شاہ سے شروع ہو کر رات گئے کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔الف شاہ حویلی کے جلوس سے قبل مجلس عزا ہوئی جس میں علامہ شبیح حیدر شیرازی نے شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب کے بارے میں بتایا۔

راولپنڈی میں مختلف امام بارگاہوں سے سات بڑے جلوس نکلے جن میں امام بارگاہ عاشق حسین، کرنل مقبول اور دیگر شامل ہیں۔یہ جلوس زنجیر زنی کے بعد بنی چوک اور فوارہ چوک جیسے اہم مقامات سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بولان میں خوفناک دھماکہ، ریلوے پل گر گیا،پنجاب اور سندھ سے رابطہ منقطع

متعلقہ خبریں