اہم خبریں

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں 23 پنجابی مسافروں کا قتل عام

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے موسی خیل میں ایک بین الصوبائی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے 23 پنجابی مسافروں کا قتل عام کیا۔

پولیس کے مطابق مسافروں کو ان کی بسوں اور ٹرک سے اتارا گیا اور پھر موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں پھانسی کے انداز میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مسلح افراد 13 مسافروں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ایک مقامی پولیس افسر نے میڈیا والوں کو بتایا کہ مسلح افراد نے ہائی وے کو بند کر دیا اور بسوں اور ٹرکوں کو روکا۔

ایس ایس پی ایوب اچکزئی نے بتایا کہ تمام جاں بحق مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔پولیس افسر نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے 24 گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی جن میں دو کاریں، چھ ٹرک، 10 مزدا، چار پک اپ اور دو وین شامل تھیں۔

ایف سی، پولیس اور لیویز کے اہلکاروں نے لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس اندوہناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز بندش ، ملازمین کا احتجاج ، ریڈ زون دوبارہ سیل

متعلقہ خبریں