اسلام آباد (اےبی این نیوز )بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل ۔ کہا علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔
پارٹی بانی کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے۔
بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔ اختلافات شریف خاندان میں ہیں جس کے مزے عطاء تارڑ خود لے رہے ہیں۔ ۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے
مزید پڑھیں :خواتین سمیت 64 پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ ڈرافٹ کے لیے نامزد















