وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے کم آمدنی والے افراد کے لیے ’اپنا گھر، اپنی چھت‘ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس پروگرام کا افتتاح لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔
آن لائن درخواست
خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلہ زمین پر 15 لاکھ روپے کا قرض ملے گا۔ دیہی علاقوں میں ایک سے 10 مرلہ زمین پر 15 لاکھ قرض ملے گا۔ قرض کی اقساط کی ادائیگی 7سالوں میں کرنا ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ پہلے تین ماہ تک قرض کی قسط ادا نہیں کرنا ہوگی۔ گھر بنانے کیلئے قرض لینے والوں کو قرض کی زیادہ سے زیادہ قسط 14ہزار روپے ادا کرنا ہوگی۔ پنجاب حکومت اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت بلا سود قرض دے گی۔
انہوں نے کہا کہ سروس چارجز بھی پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ کوئی سود یا پوشیدہ چارجز نہیں ہوں گے۔ قرض کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پنجاب ہر چیز میں دیگر صوبوں کی قیادت کر رہا ہے۔ پنجاب کو دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔
اپنا چھت اپنا گھر کے لئے بنیاد ی طور پر چھ شرائط رکھی گئی ہیں جن میں سے ایک شرط National Socio-Economic Registry (NSER)کی بھی ہے.
درخواست گزار کا National Socio-Economic Registry (NSER)میں رجسٹر ہونا ضروری ہے اور اس کا اسکوربھی 60یا اس سے کم ہو.
National Socio-Economic Registry (NSER)میں سکور چیک کرنے کا طریقہ:
Checking BISP Status
- Website:Use the” Beneficiary Search” tool on the BISP website
- Mobile App:Download the BISP app and use the” PMT Score Inquiry” point.
- SMS: send your CNIC number without dashes or spaces to 8171.
- Phone:Call the BISP helpline at 8171.
- In Person: Visit your nearest BISP office.