اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
عالیہ حمزہ نے وکلا خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے درخواست دی، انہوں نے استدعا کی ہے۔ درخواست پر آج (جمعہ) کو سماعت ہوگی۔گزشتہ روز گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کو کیس سے بری کر دیا تھا۔
عالیہ حمزہ اور ان کے وکلا کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔واضح رہے کہ کنٹونمنٹ تھانے میں درج مقدمے میں عالیہ حمزہ کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما پر 9 مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔
مزید پڑھیں: بھیرہ کے قریب پراسرار واقعہ ،کار سے بچے اور خواتین سمیت 4 لاشیں برآمد