اہم خبریں

پاکستان کوکسی صورت افراتفری کاشکارنہیں ہونے دیں گے،طلال چودھری

لاہور( اے بی این نیوز    )طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہرادارے کے اندر خوداحتسابی کا عمل ہونا چاہیے۔ خوداحتسابی کا عمل شفاف ہونا چاہیے۔ اہم اور طاقتور ادارے نے احتساب کا عمل اپنے اندر سے شروع کیا۔
ادارے اپنے اندر احتساب نہیں کریں گے تو کوئی اور احتساب کرے گا۔ رؤف حسن بیرون ملک پاکستان مخالف صحافیوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ رؤف حسن پاکستان مخالف صحافیوں کو مواد فراہم کرتا تھا۔
پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے دھرنے دیے گئے۔ پاکستان کی سالمیت پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنے اندرسے مہروں کو باہر نکالنا ہوگا۔
معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔
شفاف احتساب کے بغیر استحکام آنا ممکن نہیں۔ پاکستان کو کمزور کرنے والے لوگوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ پاکستان کوکسی صورت افراتفری کاشکارنہیں ہونے دیں گے۔
؎بانی پی ٹی آئی نے اب فیض حمید سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے 4سالہ دور میں معیشت کو بے انتہا نقصان پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرے گی، بیرسٹر سیف کی یقین دہانی

متعلقہ خبریں