اہم خبریں

سندھ کےسرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پرپابندی عائد

کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی سندھ کی صوبائی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر میں پانی کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں کے بجائے جگ اور گلاس استعمال کرنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخواکوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

متعلقہ خبریں