پشاور ( اے بی این نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان بھی مستعفی ۔ شکیل خان نے اپنے بیان میں کہا صوبائی حکومت میں جاری کرپشن کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا ۔ خراب حکمرانی اور بد عنوانی نے پارٹی منشور کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ اپنے آپ کو تمام فارمز پر احتساب کے لئے پیش کرنے کے لئے تیار ہوں۔ صوبے میں کرپٹ لابیزاتنی مضبوط ہیں کہ میں استعفی دینے پر مجبور ہوا۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وہ میرے محکمے میں بھی مداخلت کر رہے تھے۔ بیرسٹرسیف کا کہنا ہے شکیل خان کے خلاف بدعنوانی اور بدانتظامی کی شکایات تھیں۔ یہ شکایت بانی پی ٹی آئی تک بھی پہنچی تھی۔ اب یہ کمیٹی کا استحقاق ہے کہ کب ثبوت سامنے لائے گی۔ وزیر اعلی سمیت جس پر بھی کرپشن کا الزام ہوگا تو تحقیقات ہوں گی
مزید پڑھیں :فیض حمید کے ساتھ پی ٹی آئی کی کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں، بیرسٹرگوہر















