اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔ حماداظہرکا تحریک انصاف پنجاب کی صدارت چھوڑنےکی وجہ سامنے آگئی۔ حماد اظہر نے پی ٹی آئی سےاستعفی کیوں دیا؟ وجو ہا ت سا منے آ گئیں ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی استعفیٰ کی وجہ بنی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے حماد اظہر کو سیاسی طور پر متحرک ہونے کیلئے کہنے پر ہوئی۔
آپ کہنے کو روپوش ہیں لیکن ذاتی معاملات ٹھیک چلا رہے ہیں ۔ پارٹی پر بھی توجہ دیں۔ علی امین گنڈاپور کا حماد اظہر سے مکالمہ۔ کہا اگر آپ سے پارٹی کے معاملات نہیں چلتے تو استعفی دے دیں۔
علی امین گنڈاپور کی باتوں پر حماد اظہر سیخ پا ۔ ۔ حماد اظہر کی جانب سے علی امین کو پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کی بجائے صوبے پر توجہ دینے کا مشورہ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گالم گلوچ کا بھی تبادلہ ہوا۔
عمر ایوب کے سمجھانے کے باوجود بھی حماد اظہر پارٹی اختلافات منظرعام پر لے آئے۔
مزید پڑھیں :فیض حمید کے ساتھ پی ٹی آئی کی کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں، بیرسٹرگوہر















