اہم خبریں

آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کےاعزاز میں جی ایچ کیو میں آج خصوصی تقریب ہو گی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر جمعہ کو اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کریں گے۔

قومی ہیرو ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔ وہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ جیولن تھرو کے مقابلے میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر پھینک کر نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
مزید پڑھیں: فائر وال کی تنصیب وانٹرنیٹ بندش ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

متعلقہ خبریں