اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر ضلع کرم میں آپریشن۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی خوارجیوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی گئی۔
آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7خارجی ہلاک ہو گئے۔ صدر مملکت کی جانب سے ضلع کرم میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صدر مملکت نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
صدر آصف زرداری کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ ادھر وزیراعظم کی کرم میں سیکیورٹی فورسزکےکامیاب آپریشن پرافسران وجوانوں کی پذیرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کوفتنہ الخوارج سےپاک کرنےکیلئےدن رات سرگرم عمل ہے۔
پاک فوج کےبہادر افسران وجوانوں کوقوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشتگردی کےخاتمے کیلئےپوری قوم پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف لاہور کے حوالے سے ناقابل یقین بڑی خبر سامنے آگئی















