اہم خبریں

جنرل (   ر  ) باجوہ نےایک میٹنگ میں کہاتھامارشل لا لگادوں گا،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمداحمدخان جوبات بیان کررہےہیں بالکل درست ہوگی۔ ملک احمدخان کسی اورصورتحال اورمیں کسی اورچیزکی نشاندہی کررہےہوں۔
میرےاورملک احمد خان کےبیانیہ میں کوئی فرق نہیں۔ کسی بھی فورم پرلےجائیں حلف دینےکوتیارہوں۔ جنرل باجوہ نگران دورمیں6ماہ سےایک سال کی ایکسٹینشن چاہتےتھے۔
جنرل باجوہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئے 4سال تک شو چلایا۔
بانی پی ٹی آئی اپنےدورحکومت میں قمرباجوہ کی خوشامدکیاکرتےتھے۔ فیض حمیداورجنرل باجوہ کابہت قریبی تعلق تھا۔ جنرل قمرباجوہ چاہتےتھے انہیں مکمل طاقت حاصل ہو۔ ہوسکتا ہے کچھ وقت پہلے کی بات یاد نہ ہو،ماضی کی باتیں یاد ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کواب کیوں باربارجوڈیشل کمیشن کاخیال آرہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے نوازشریف اور ان کے خاندان کیخلاف کارروائی کی۔ جنرل فیض کے معاملے پر حکومت چاہے تو جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے۔ جنرل باجوہ نےایک میٹنگ میں کہاتھامارشل لا لگادوں گا۔

مزید پڑھیں :اقوام متحدہ بنگلہ دیش طلبا تحریک میں تشدد اور ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا

متعلقہ خبریں