راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) جماعت اسلامی نے لاہور میں بھی دھرنے کااعلان کردیا، ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی 11اگست کووزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دے گی۔
امیر جماعت اسلامی لاہور دھرنے سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔
جماعت اسلامی اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ مزید شہروں تک وسیع کرے گی۔ کراچی میں جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔
بارش کے باوجود خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جماعت اسلامی نے لوڈشیڈنگ اوراضافی ٹیکسز کیخلاف دھرنا دے رکھا ہے
مزید پڑ ھیں :توشہ خانہ کا نیا ریفرنس، نیب کی دوسری ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی