لاہور (نیوز ڈیسک) یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام۔
انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی قربانیاں وہ اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہدائے پولیس کی تکریم پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائیگا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہر لمحہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ رہے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پولیس فورس دیہی علاقوں سمیت ہر علاقے میں گرانقدر فرائض سرانجام دے رہی ہے اور پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے۔
فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر شہید کے لواحقین کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ