اہم خبریں

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امجد زبیر نے حکومت کو عہدے سے مستعفی ہونے کا دو ہفتے کا نوٹس دے دیا ہے۔

ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے گریڈ 21 کے افسر امجد زبیر کو اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا تاہم انہوں نے حکومت کو تحریری خط ارسال کر دیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے خط میں کہا کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ کر جلد ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے ملاقات میں وزیر مملکت احد چیمہ کو زبانی آگاہ کیا تھا کہ وہ اب ایف بی آر کے سربراہ نہیں رہ سکتے جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختوانخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس میں کمی کردی

متعلقہ خبریں