اہم خبریں

پنجاب میں شراب اور بیئر کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور( نیوز ڈیسک ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شراب اور بیئر کے نرخوں میں ایک بار پھر 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔شراب اور بیئر کی بوتلیں 31 روپے سے بڑھ کر 120 روپے ہو گئیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس سے قبل محکمہ ایکسائز نے چند ماہ قبل نرخوں میں 15 فیصد اضافہ کیا تھا۔منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شیر وہسکی کی بوتل کی قیمت میں 114 روپے اضافے سے 1173 روپے جبکہ کلاسیکل وہسکی کی قیمت 113 سے 2411 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ونٹیج وہسکی کی قیمت 113 روپے سے 2018 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بیئر کے کین کی قیمت 531 روپے سے 560 روپے مقرر کی گئی ہے۔شراب اور بیئر کی قیمتوں میں اضافے سے متعلقہ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ،شوہر کا نام بتادیا

متعلقہ خبریں