لاہور(نیوزڈیسک)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹیڈ نےڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میںبڑے پیمانے پر اضافے کا اعلان کردیاجے ایس گلوبل نے تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ ایف ایف سی اور ایف ایف بی ایل دونوں نے ڈی اے پی کی قیمتوں میں 450 روپے فی بیگ اضافہ کا اعلان کردیا۔ایف ایف سی اور ایف ایف بی ایل کھاد میں بالترتیب گیارہ ہزار 665 روپے اور 11ہزار 715 روپے فی بیگ مقرر کردیئے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسانوں اور قومی غذائی تحفظ کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔چھوٹے کسانوں کو خاص طور پر بڑی پریشسانی سے گزرنا پڑے گا، جس کیلئے حکومت کو چھوٹے زمینداروں ، کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔
مزید پڑھیں: کوشش ہے کہ ٹیکس کا بوجھ نچلے طبقے پر نہ ڈالا جائے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب














