اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا پتہ چل گیا