کراچی(نیوزڈیسک) سرسید ٹاون پولیس کے ہاتھوں گرفتار 4 ملزمان نے دوران تفتیش 100 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا۔ملزمان کی نشاندہی پر چھینے ہوئے 100 موبائل فونز ، 100 پرس ، ڈرائیونگ لائسنس ، پاسپورٹ ، شناختی کارڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان عرف سونو، اسامہ، ندیم عرف ڈان، ولید عرف خوف شامل ہیں ،ملزمان زیادہ تر وارداتیں سپرہائی وے پر سبزیوں کے آڑھتی، تاجروں اور دیگر شہریوں کو لوٹتے تھے اور ان کی واردات کا وقت مقرر تھا وہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک وارداتیں کرتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا گروپ 12 ملزمان پر مشتمل ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے،















