اہم خبریں

کراچی جیسے الیکشن کرانے سے بہتر ہے نہ ہی کرائے جائیں،عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے کہاہے کہ کراچی میں الیکشن تو ہوا ہی نہیں، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ شعور والے ہیں، یہ لوگ کیسے پیپلز پارٹی کو منتخب کر سکتے ہیں؟نجی ٹی وی سے بات چیت مین سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے بعد سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے شریفوں سے سودا کیا۔اسٹیبلشمنٹ اور سابق آرمی پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ابھی بھی نیوٹرل ہوئی ہے اور نہ میری نئے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، البتہ جنرل (ر) باجوہ نے ایکسٹینشن کے بعد شریفوں سے سودا کیا اور اس کے بعد حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں الیکشن تو ہوا ہی نہیں، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ شعور والے ہیں، یہ لوگ کیسے پیپلز پارٹی کو منتخب کر سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پولیس، انتظامیہ سب دھاندلی میں ملوث ہیں، کراچی تو اب کھنڈر بن چکا ہے، میں ٹھیک ہونے کے بعد سندھ آؤں گا، صوبے میں سب سے زیادہ ظلم اور کرپشن عروج پر ہے۔بلدیاتی انتخابات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے الیکشن کرانے سے بہتر ہے الیکشن مت کرائیں، الیکشن کمیشن کو نیوٹرل ہونا چاہئے تھا، انہوں نے ہمارے خلاف بھی 7 سے 8 بار غلط فیصلے دیئے۔خود پر حملے سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے پہلے ہی پتا تھا مجھ پر حملہ ہو سکتا ہے، حملے کے بعد میں ایف آئی آر تک نہیں کٹوا سکا، یہاں انصاف بالکل ختم ہوچکا ہے، جب تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا، معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے آصف زرداری کے فرنٹ مین کا نام دیا گیا، ہم کبھی بھی ایسا وزیراعلیٰ قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں