اہم خبریں

گوجرانوالہ،شہری نے رشوت طلب کرنے پر محکمہ انہار کے ایکسیئن کی درگت بناڈالی

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں محکمہ انہار کے ایکسیئن پر شہری نے تشدد کیا ہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ اس کے والد محکمہ انہار سے کچھ عرصہ قبل ریٹائرڈ ہوئے وہ پینشن کیلئے چکر لگا رہا ہے، اس نے رشوت مانگنے پر ایکسیئن کو تھپڑ مارا۔پولیس نے محکمہ انہار کے ایکسیئن پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں