اہم خبریں

فائرنگ سے ٹرمپ کا کان کٹ گیا، بازو پر شدید چوٹیں آئیں

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   ) فائرنگ سے ٹرمپ کا کان کٹ گیا اور گرنے سے بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ سابق امریکی صدرر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حملے کے بعد زمین پر گرنے سے ان کا بازو شدید زخمی ہو گیا تھا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریلی کے دوران فائرنگ سے کان کا کچھ حصہ کٹ گیا، امریکی سیکیورٹی اہلکار جب میری حفاظت کے لیے آئےاس وقت مجھے شدید چوٹیں آئیں۔ زمین پر گرنے کے بعد میرے بازو میں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد وہ جلسے کے ہجوم سے بات کرتے رہنا چاہتے تھے لیکن جانا پڑا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ریلی کے شرکاء کو پرسکون رہنے پر سراہتے ہیں، وہ بہت اچھے لوگ ہیں، اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ریپبلکن حامی کے جنازے میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ 14 جولائی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی ریلی کے دوران گولی ماری گئی تھی جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے اور ریلی میں شریک ایک شخص بھی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا جب کہ حملہ آور کو فوری طور پر ہلاک کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :ڈی آئی خان،دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوانوں سمیت 7 شہید،3دہشتگرد واصل جہنم

متعلقہ خبریں