اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے : پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے اجلاس کل طلب کرلیاجبکہ محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے آٹیکل 224 اے کے تحت فیصلہ کرے گا۔ نگران وزیر اعلی کی تقرری کے بعد الیکشن کمیشن گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی ،صدر،وزیر اعظم،گورنر کو بھی بھجوائی جائے گی ۔















