اہم خبریں

چوہدری نثارکا قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ن ليگ کے سابق رہنما اور نواز شریف کے سابق دست راست چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ن ليگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتاہے ۔

متعلقہ خبریں