اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق اسپیکر اسد قیصر نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو صبر و تحمل کا مشورہ دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا 29 سال پارٹی میں رہے، کبھی صدر بنے کبھی ورکرز بن گئے ۔
نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، افضل مروت احتجاج وغیر نہ کرے۔ پارٹی پر آزمائش کا وقت ہے۔ باقی لوگ بھی ایسا غیر زمہ دارانہ بیان نہ دیں کہ پارٹی اور بانی چئیرمین کے کاز کو نقصان پہنچے ۔
ایسی بیان بازی نہ جائے کہ شکوک و شبہات جنملیں ۔ شیر افضل مروت کو احتجاج نہیں کرنا چائیے ،وہ ڈسپلن کے تابع رہیں تو اچھا وقت آجائے گا
مزید پڑھیں :عمران خان کو باہر نکالنے کیلئے بات کرنا ہوگی،جو نہیں ہورہی،فواد چودھری