اہم خبریں

آ ج12جولائی بروزجمعتہ المبارک 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعتہ المبارک کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ شام/رات کے اوقات میں شمال مشرقی بلوچستان اوروسطی پنجاب میں بھی چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:ڈیرہ غازی خان 05، اٹک 02، منگلہ، مری،سیالکوٹ (سٹی) 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ، بنوں 02،بلوچستان:ژوب 02 ، گلگت بلتستان : استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، سبی47،جیکب آباد 46، اوردالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کی رکنیت کا معاملہ،گو مگو کا شکار، بیرسٹر گوہر لاعلم نکلے

متعلقہ خبریں