اہم خبریں

نجی اسکول کی طالبہ پر تشدد کرنے والی طالبات کی ضمانت منظور

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبہ پر تشدد کرنے والی 3 طالبات کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ہفتہ کو نجی اسکول کی طالبہ پر کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے ڈیفنس اے پولیس کو 3 طالبات کی 50، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔خیال رہے کہ ڈیفنس کے نجی اسکول میں نشےسےمنع کرنے پرطالبہ کو ساتھی لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آئی تھی۔

متعلقہ خبریں