اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر آذربائیجان الہام علیوف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔دفتر خارجہ پریس ریلیز کے مطابق صدر علییف 11 جولائی سے 12 جولائی تک دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔
دونوں فریقین دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے ، مختلف شعبوں پر “وسیع پیمانے پر تعاون پر بات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی بھی امید ہے۔”آذری صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاس ہے۔
“گزشتہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقدہ پاکستان-ترکی-آذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں، وزیر اعظم شہباز نے پاکستان-ترکی-آذربائیجان اقتصادی اور تجارتی مضبوط بنانے کے لیے سہ فریقی ادارہ جاتی میکانزم، خاص طور پر اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مذکورہ دونوں ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ “گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام اور حمایت” پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان